اسلامی تحاریر » اسلامی-مضامین » قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو
Skip to content
anwar-e-mohammadiah.online

anwar-e-mohammadiah.online

  • اسلامی تحاریر
  • اسلامی مضامین
  • About us
  • Contact us
  • ہماری سروسز
  • Cookie Policy (EU)
  • Terms and Conditions
Facebook FacebookX XInstagram InstagramYouTube YouTubeLinkedin Linkedin
anwar-e-mohammadiah.online
anwar-e-mohammadiah.online
Facebook X Instagram YouTube
اشعار مصطفی رضاخان قادری

قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو

Byمولانازبیر احمدنقشبندی 24 مارچ, 202519 جنوری, 2026

قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو

قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو
کیپشن: قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ

قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو

جس کا جلوہ ہے عالم میں ہر چار سو

بلکہ خود نفس میں ہے وہ سبحانہ

عرش پر ہے مگر عرش کو جستجو

الفاظمعنی
قلبدل
رُؤیتدیکھنا،زیارت کرنا،قیامت کو رب تعالیٰ کی زیارت سب مؤمنوں کو نصیب ہونا
عرشبلند جگہ
جلوہظہو
نفسذات،یاباطن
عالمپورا جہاں
ہر چارسوہرطرف
اشعار کے اندر مشکل الفاظ کے معانی

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ

عرش و فرش و زمان و جہت اے خدا


جس طرف دیکھتا ہوں جلوہ تیرا
ذر ذرے کی آنکھوں میں تو ہی ضیا
قطرے قطرے کی تو ہی تو ہے آبرو

جہتطرف
ضیاءچمک
آبروعزت

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ


تو کسی جا نہیں اور ہر جا ہے تو


تو منزہ مکاں سے مبرہ ز سو
علم و قدرت سے ہر جا ہے تو کوبکو

جاجگہ
منزہعیوب سے پاک
سوطرف
ز،کامطلب "سے”ہوتاہے
کوبکوہرجگہ،یعنی اللہ عزوجل ہر جگہ بلا کیف حاضر و ناظر ہے
عفوبخشش یا معافی یادرگزرکرنےوالا

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ


سارے عالم کو ہے تیری ہی جستجو


جن و انس ملک کو تیری آرزو
یاد میں تیری ہر ایک ہے سو بسو
بن میں وحشی لگاتے ہیں ضرباتِ ہو

جستجوطلب کرنے والا یا کوشش
انسانسان
ملکفرشتہ
سوبسوہرطرف اور ہرجگہ
بَن اور وحشیبن کا معنی جنگل ، وحشی کا مطلب اجنبی غیر مانوس۔ جانور جو اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغول ہوتے ہیں جیسے بھی

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ


نغمہ سنجان گلشن میں چرچا تیرا


چہچہے ذکر حق کے ہیں صبح و مسا
اپنی اپنی چہک اپنی اپنی صدا
سب کا مطلب ہے واحد کے واحد ہے تو

سنجانواقف و آگاہ
مساءشام

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ


طائران جناں میں تیری گفتگو


گیت تیرے ہی گاتے ہیں وہ خوش گلو
کوئی کہتا ہے حق کوئی کہتا ہے ھو
اور سب کہتے ہیں لا شریک لہ

طائرانپرندے اڑنے والے یہ جمع ہے جو استعارہ ہے حوروغلماں سے

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ

بلبل خوش نوا طوطی خوش گلو


زمزمہ خواں ہیں گاتے ہیں نغمات ھو
کمری خوش لقا بولی حق سرہ
فاختہ خوش ادا نے کہا دوست تو

نواسُر یا خوش آواز
طوطیمحاورہ،ایک خوش آواز چڑیاجو توت کے موسم میں دکھائی دیتی ہے
خوش مگواچھی آواز والا
زمزمہ خواںخوش آوازی سے نغمہ پڑھنے والا
قمریایک معروف پرندہ جس کی آواز بہت گونج دار ہوتی ہے
لِقادیدار و ملاقات
فاختہفراق و سوز کی علامت،خاکستری کبوتر
شبنمصبح کے وقت گھاس پر پڑنے والے پانی کے قطرے
الفاظ کے معانی

اللہٗ اللہٗ اللہٗ اللہٗ

صبح دم کر کے شبنم سے غسل باوضو


شاہدان چمن بستہ صف روبرو
ورد کرتے ہیں تسبیح سبحانہ
هو ولا غيره هو ولا غيره

شاہدانگواہ،حاضر،بستہ کا معنی باندھنا یاہاتھ باندھ کر
ھو ولا غیرہوہی ذات باقی رہنے والی ہے اس کے علاوہ کوئی نہیں
Post Tags: #اشعار
مولانازبیر احمدنقشبندی

امامت و خطابت

درس نظامی کی تعلیم 2013 سے شروع کی
اور 2021میں جاکر تعلیمی سلسلہ مکمل ہوگیا

اس تعلیمی سرگرمیوں میں مصروفیت سےفارغ
ہوکر اب لکھنا شروع کیاہے
باقاعدہ تعلیم حاصل کرکے یہ سلسلہ شروع کیاہوا
ہے تو یہاں پر جوبھی لکھا جائےگا وہ علمی ہی ہوگا
دھوکہ پر مبنی کچھ ناہوگا سب تحاریر جہاں سے
لیے جاتے ہیں اس کا حوالہ بھی پیش کیاجاتاہے۔

Facebook YouTube

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Previous
پہلی ہجری کے غزوات
NextContinue
کلما کے ساتھ قسم کھانے کا مطلب

تازہ دینی تحاریر

  • نکاح کے علاوہ مرد و عورت کا ایک دوسرے سے فائدہ لینا
  • دعا کی فضیلت پر تقریر
  • دوستی کے اثرات پر اسلامی گفتگو
  • مزدور کی دیہاڑی پر اسلامی تعلیمات
  • سیفی ٹوپیاں اور دستاریں

تمام کیٹیگوریز

  • 02 hijri
  • ahkam
  • Deeni boards
  • hijri 08
  • laptops
  • Online saifi topi & dastar shop
  • Tauheed
  • اذان کے مسائل
  • اسلامی سلطنتیں
  • اسلامی قصے اورکہانیاں
  • اشعار مصطفی رضاخان قادری
  • اولیاء
  • جنرل نالج
  • دینی جامعات
  • سحر و جادو کے متعلق احکام
  • سیرت رسول
  • صحابہ
  • فقہی سوال و جواب
  • مختلف
  • مسائل وضو
  • وحی کی ابتدا
  • وحی نازل ہونے سے پہلے جاہلیت کے حالات

© 2026 anwar-e-mohammadiah.online{Created by Zubair ahmad}{Contact us for new website creation}

Scroll to top
  • اسلامی تحاریر
  • اسلامی مضامین
  • About us
  • Contact us
  • ہماری سروسز
  • Cookie Policy (EU)
  • Terms and Conditions
Search