اسلامی تحاریر » اسلامی-مضامین » لوکل مدرسہ اور دینی بورڈز کے اسناد میں فرق
Skip to content
anwar-e-mohammadiah.online

anwar-e-mohammadiah.online

  • اسلامی تحاریر
  • اسلامی مضامین
  • About us
  • Contact us
  • ہماری سروسز
  • Cookie Policy (EU)
  • Terms and Conditions
Facebook FacebookX XInstagram InstagramYouTube YouTubeLinkedin Linkedin
anwar-e-mohammadiah.online
anwar-e-mohammadiah.online
Facebook X Instagram YouTube
Deeni boards

لوکل مدرسہ اور دینی بورڈز کے اسناد میں فرق

Byمولانازبیر احمدنقشبندی 29 جنوری, 20261 فروری, 2026

لوکل مدرسہ اور دینی بورڈز کے اسناد میں فرق

لوکل مدرسہ اور دینی بورڈز کے اسناد میں فرق
لوکل مدرسہ اور دینی بورڈز کے اسناد میں فرق



لوکل دینی مدرسہ اپنے اسناد اپنے طلباء کو جاری کر سکتے ہیں ہر مدرسہ جاری کرتا ہے اور سارے پاکستان

میں یہی نظام ہے اور یہی سند صرف اس چیز کے لیے علامت ہوتی ہے کہ ایک طالب علم پیچھے کسی مدرسے

میں کتنا تعلیم حاصل کر کے آگے دوسرے مدرسے میں جا رہا ہے اور جس مدرسے میں اگلی کلاس پڑھنے کے

لیے وہ داخلہ لیتا ہے تو وہ مدرسے والے پہلے مدرسے کی سند کو مانگتے ہیں صرف اس لیے کہ وہ پیچھے کتنی کلاسیں پڑھ کے آیا ہے


مدرسے کا کسی بورڈ کے ساتھ ملحق ہونا



ایسے میں بہت سارے دینی مدرسے دینی بورڈز کے ساتھ ملحق بھی ہوتے ہیں اور ان بورڈوں کے ساتھ ان کا الحاق ہوتا ہے

کبھی کبھار وہ مدرسے والے جو سند طالب علم کو جاری کرتے ہیں تو اس میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ ملحق ہے تنظیم

المدارس کے ساتھ یا ملحق ہے وفاق المدارس کے ساتھ یا ملحق ہے وفاق السلفیہ کے ساتھ یا ملحق ہے بھیرہ والوں کے ساتھ



مدرسے اور بورڈ کے اسناد کے درمیان فرق



مدرسے اور بورڈ کے اسناد میں بہت فرق ہوتا ہے مدرسہ چونکہ اپنے طالب علم کو لوکل لحاظ سے اپنی ہی لحاظ

سے سند جاری کرتا ہے اور بورڈ مثال کے طور پر تنظیم المدارس ہے یا وفاق المدارس ہے یا اس طرح کی دوسری

بورڈز جیسے کہ کنز المدارس ہے وہ جب اپنے الحاق شدہ مدرسے کو سند جاری کرتے ہیں تو ان کا ایک پورا

پروسیس ہوتا ہے طریقہ کار ہوتا ہے پہلے مدرسہ ان بورڈوں کے ساتھ الحاق ہوتا ہے اور الحاق ہونے کے بعد

پورے سال کے درمیان جو امتحانی پروسس ہوتا ہے ان کو الحاق شدہ مدرسے بورڈ کے احکامات کے مطابق

مکمل کرتے ہیں اسی طرح داخلوں کا ٹائم آتا ہے طالب علم کے داخلے بھجوائے جاتے ہیں پھر بوڑ سے رول

نمبر سلپ جاری ہوتے ہیں اور امتحان لینے کی تاریخیں مقرر ہوتی ہیں اور بورڈ ٹیم مقرر کر کے ان امتحانات کو

لیتا ہے امتحان لینے کے بعد جس طرح کا رزلٹ آیا تو وہ اسی طرح کا رزلٹ جاری کیا جاتا ہے اور سرٹیفیکیٹس جاری کئے جاتے ہیں

یعنی سند بورڈ ہی جاری کرےگا تو وہی سند جاب وغیرہ کے لیے معتبر ہوتا ہے جیسے عربک ٹیچنگ لیکچرار اسلامیات وغیرہ

ایچ سی سی سے منظور شدہ بورڈز


لوکل مدرسے کا سند ایچ ای سی سے منظور شدہ سند جیسا نہیں ہوتا اور بورڈ کے اسناد ایچ ای سی سے منظور

شدہ ہوتے ہیں اور ان بورڈز کا ریکارڈ ایچ ای سی کی طرف جاتا ہے اور ایچ ای سی سے ان بورڈز کے اسناد

ہی اٹیسٹیشن کے لیے بھجوائے جا سکتے ہیں جبکہ عام مدرسہ کے لیے یہ پروسیس نہیں ہوتا کیونکہ ان کی سند

کی اس طرح کی ویلیو نہیں ہوتی جس طرح ان بورڈز کے اسناد کا ہوتا ہے

یہ دینی بورڈز ہیں ایچ ای سی کے

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان

کنز المدارس

وفاق المدارس

وفاق السلفیہ

وفاق الشیعہ

دینی مدارس اور انسٹیٹیوٹ کے نام ڈاؤن لوڈ کریں

دینی بورڈز اور انسٹیٹیوٹڈاؤن لوڈ



گورنمنٹ کی جاب پالیسی


جاب کےلئے تقریبا تمام صوبوں میں یہ پالیسی ہے کہ جاب کے لیے اسناد ایچ ای سی کے

منظور شدہ ادارے کے ہوں بلوچستان حکومت کی 2024 کی پالیسی یہی ہے

لوکل مدرسہ اور دینی بورڈز کے اسناد کو لے کر کافی سارے سرکاری ادارے کنفیوز (پریشانی)

کا شکار ہو جاتے ہیں اور فرق کرنے میں انہیں مشکل لگتا ہے

خاص کر جب اسناد بہت پرانی ہوں نئے اسناد کولے کر یہ پریشانی بہت کم ہوگیا ہے

کہ اب ان اسناد کو آن لائن بھی چیک کیا جاسکتا ہے

یا اسناد کے بارے میں معلومات کے لیے ہر بورڈز کے امتحانی بورڈز سے

رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے
ہر کسی کا نمبر ان کے ویب سائیٹ پر موجود ہوتاہے

مولانازبیر احمدنقشبندی

امامت و خطابت

درس نظامی کی تعلیم 2013 سے شروع کی
اور 2021میں جاکر تعلیمی سلسلہ مکمل ہوگیا

اس تعلیمی سرگرمیوں میں مصروفیت سےفارغ
ہوکر اب لکھنا شروع کیاہے
باقاعدہ تعلیم حاصل کرکے یہ سلسلہ شروع کیاہوا
ہے تو یہاں پر جوبھی لکھا جائےگا وہ علمی ہی ہوگا
دھوکہ پر مبنی کچھ ناہوگا سب تحاریر جہاں سے
لیے جاتے ہیں اس کا حوالہ بھی پیش کیاجاتاہے۔

Facebook YouTube

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Previous
شعبان کے نفلی روزے
NextContinue
دولت عثمانیہ کے بانی عثمان بن ارطغرل

تازہ دینی تحاریر

  • نکاح کے علاوہ مرد و عورت کا ایک دوسرے سے فائدہ لینا
  • دعا کی فضیلت پر تقریر
  • دوستی کے اثرات پر اسلامی گفتگو
  • مزدور کی دیہاڑی پر اسلامی تعلیمات
  • سیفی ٹوپیاں اور دستاریں

تمام کیٹیگوریز

  • 02 hijri
  • ahkam
  • Deeni boards
  • hijri 08
  • laptops
  • Online saifi topi & dastar shop
  • Tauheed
  • اذان کے مسائل
  • اسلامی سلطنتیں
  • اسلامی قصے اورکہانیاں
  • اشعار مصطفی رضاخان قادری
  • اولیاء
  • جنرل نالج
  • دینی جامعات
  • سحر و جادو کے متعلق احکام
  • سیرت رسول
  • صحابہ
  • فقہی سوال و جواب
  • مختلف
  • مسائل وضو
  • وحی کی ابتدا
  • وحی نازل ہونے سے پہلے جاہلیت کے حالات

© 2026 anwar-e-mohammadiah.online{Created by Zubair ahmad}{Contact us for new website creation}

Scroll to top
  • اسلامی تحاریر
  • اسلامی مضامین
  • About us
  • Contact us
  • ہماری سروسز
  • Cookie Policy (EU)
  • Terms and Conditions
Search