وائی فائی یا انٹرنیٹ کا کنکشن دینا کیسا؟
اس تحریر میں آپ پڑھیں گے, وائی فائی یا انٹرنیٹ کا کنکشن دینا کیسا؟ ،کے بارے میں

یہ بھی پڑھیں ہرمسجد میں الگ طورپر اعتکاف کیاجائےگا؟ یاایک ہی جامع مسجد میں اعتکاف کیاجائےگا؟
مزید تفصیل
- وائی فائی کے ذریعے سے کنیکشن دینا درست ہے اس
کی تفصیل یہ ہے کہ انٹرنیٹ میں فی نفسہ یعنی اپنی ذات کے اعتبار سے شرعاً کوئی برائی نہیں ہے، بلکہ اس
کا پورا دارومدار یوزر پر ہے، اس کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کوئی گن کا جائز استعمال کرتے ہوئے اس
سے کسی حلال جانور کا شکار کرے اور اپنی بھوکختم کرے،یا پھر اس کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے
کسی کا ناحق قتل کردے۔ بلکل اسی طرح انٹرنیٹ کااستعمال اگر کوئی اپنی جائز تجارت میں کرے تو یہ
اس کے لئے شرعاً درست ہے، اگر کوئی اس کا استعمال لوگوں کو دھوکہ دینے، فحاشی اور بدنگاہی کے مناظر
دیکھنے کے لیے کرے تو وہ گناہ گار ہوگا۔ ہاں جس کے بارے میں کنفرم ہو جس کو کنیکشن دیا
جارہا ہے وہ گناہ والے کام کرے گا تو اسے دینا جائزنہیں کہ اس میں گناہ والے کام پر معاونت ہے۔
سورۃ المائدہ آیت نمبر 2 میں فرمان باری تعالی ہے
وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪-
اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔
قرآن پاک میں حکم ہے کہ نیکی پر ایک دوسرے کےساتھ مدد کرو اورگناہ کے کاموں پر مدد ناکرو
آج کل ہمارامعاشرہ الٹ جارہاہے اکثریت نیکی کے کاموں میں مدد کم گناہوں کے کاموں میں مددزیادہ کرتےہیں۔
ایسے ہی وائی فائی یا انٹرنیٹ کا کنیکشن ہے جیساکہ سوال ہوا اس کا دینا کیساہے؟
واللہ اعلم ورسولہ
