اسلامی ویب سائیٹ کیسے بنائیں فری آفر
اسلامی ویب سائیٹ کیسے بنائیں فری آفر
آپ کو ویب سائیٹ بنانے کا شوق ہے اور وہ بھی اسلامی ویب سائیٹ پھر ذہن میں سوال آتاہے کہ کیسے بنائیں اور ابتدا میں یہ کام فری آفر کے ذریعے
باآسانی شروع کیاجائے تو یہ سب کیسے ہوگا آخر تک ہمارے ساتھ رہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے اسلامی ویب سائیٹ بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیٹ جی پی ٹی کا دینی لحاظ سے استعمال
اسلامی ویب سائیٹ کیوں بنائیں ؟
اسلامی ویب سائیٹ کے متعلق یہ سوال ضرور ذہن میں آتاہے کہ کیوں بنائیں ویب سائیٹ۔
اس لیے کہ آپ اگر عالم ہیں دین کی سمجھ ہے یا مفتی ہیں فتوی وغیرہ دیتے ہیں تو آپ دینی مضمون کو لکھ کر ویب سائیٹ پر
عام لوگوں کے مطالعے کےلیے رکھ سکتے ہیں اور ایسے فتوی جات لکھ کر ویب سائیٹ
پر اپنے نام کے ساتھ شائع کرسکتےہیں جس سے عام لوگ صحیح معلومات تک پہنچتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہت سارے جاھل لوگ اسلامی موضوعات پر خامہ فرسائی
کرتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور سادہ لوگ ان کی غلط معلومات پر رائے قائم کرلیتے ہیں اور اسلامی ویب سائیٹ بنانا
اس لیے بھی ضروری ہے صحیح معلومات دینے والوں کےلیے کہ آج کل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا زمانہ اور یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی انہی ویب سائیٹ سے معلومات لے کر ویب سائیٹ کا لنک
بطور سورس لوگوں کو پیش کرتے ہیں ایسے میں یہ تمیز نہیں ہوتی کہ اس ویب
سائیٹ پر معلومات غلط ہے یا صحیح اب جبکہ صحیح معلومات دینے والے
لوگ ویب سائیٹ بنائیں گے نہیں صحیح معلومات انٹرنیٹ پر ہوگا نہیں تو
آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی وہی غلط مواد پیش کرےگا جو اسے میسر ہوگا۔
ایسے میں وہ اصولی چیزوں کی بھی غلط معلومات لوگوں کو دیتے ہیں
اور عام لوگ بھی بھروسہ کرجائیں گے
قطع نظر اس بات کی کہ معلومات صحیح تھیں یاغلط۔
ویب سائیٹ بنانے کےلیے ڈومین یا ہوسٹنگ سرور کا ہونا کیوں ضروری ہے ؟
اسلامی ویب سائیٹ ہو یاکوئی اور ویب سائیٹ ہر طرح کی ویب
سائیٹ کے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ کا ہونا ضروری ہوتا ہے
ڈومین کی تعریف
ڈومین کسی بھی ویب سائیٹ کے نام کو کہا جاتاہے،جیسے دعوت اسلامی
یا ہمارے ہی ویب سائیٹ کا نام "انوار محمدیہ” ڈاٹ آن لائن۔
ہوسٹنگ سرور کی تعریف
یہ ایک سرور ہوتاہے جہاں ہماری ویب سائیٹ کی فائلیں محفوظ ہوتی ہیں۔
اسلامی ویب سائیٹ بنانے کےلیے فری آفر
آپ کو ویب سائیٹ بنوانا ہے چاہے اسلامی ویب سائیٹ بنانا ہے تو ہم آپ کو ویب سائیٹ فری میں بنا کردیں گے
ابتدایی طور پر سیٹنگ بھی کرکے دیں گے لیکن اس کے لیے آپ کو ہم سے ہوسٹنگ سرور کا پیکج لینا پڑے گا
جو ہم آپ کو پہلے تین ماہ فری میں دیں گے اس کے بعد آپ ہمیں
اداییگی کریں گے لیکن گھبرانا نہیں پیکجز سارے سستے ہیں
وہ تمام ڈیٹیل آپ کو دکھائی جائیں گیں بعد میں آپ فیصلہ کریں کہ آپ نے کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے
اس کے لیے ڈومین ( ویب سائیٹ کا نام) آپ کو خریدنا پڑے گا وہ بھی ابتدائی طور پر سستے میں ملےگا سال
تک بعد میں اس کی پیمنٹ تھوڑی مہنگی ہوگی لیکن آپ کو ویب سائیٹ چلانے کےلیے پیمنٹ کرنی ہوگی۔
مشترکہ اسلامی ویب سائیٹ چلانا
مثال کے طور پر آپ گھبرا رہےہیں کہیں خرچہ زیادہ ہوگا ویب سائیٹ کا تو تین
چار علماء ایک دوسرے کے تعاون کے ذریعے بھی ویب سائیٹ چلا سکتے ہیں
اور درجن بھر سے زیادہ اپنی تحریرات و تحقیقات و خطبات
ترتیب دے کر علاقائی سطح پر لوگوں کی تربیت
کرسکتے ہیں۔اور سالانہ ویب سائیٹ کا خرچہ بھی ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ کم بھی پڑےگا۔
ایسے میں اسی ویب سائیٹ پر اپنے مدارس کی تفصیلات ایڈ کرکے
لوگوں سے تعاون بھی حاصل کیا جاسکتاہے۔
بلاگر کے ذریعے فری میں ویب سائیٹ چلانا
فری میں آپ ویب سائیٹ چلاسکتے ہیں اس کے لیے اگر ٹریفک لانا ہوگا تو وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہوگا
فیسبک گروپس کے ذریعے یا واٹس ایپ گروپس کے ذریعے یا ہوٹیوب پر تحریر
کی تھوڑی سرسری ویڈیو بناکر ڈسکرپشن میں لنک دے کر لوگوں کو ویب سائیٹ پر لایا جائے۔
بلاگر پر ڈومین اور بغیر ڈومین کے ویب سائیٹ کا فرق
اس لحاظ سے آپ بغیر ڈومین اور سرور سے کام چلا سکتے ہیں یعنی سرور فری کا ہوگا بلاگ کمپنی کا اور
ویب سائیٹ نام کے ساتھ آخر میں بلاگ پوسٹ ان کمپنی والوں کا ٹیگ بھی لگاہوگا جسے ہٹانے
کا واحد آپشن یہ ہوگا کہ آپ ویب سائیٹ کا اپنا ڈومین نام لےکر بلاگر میں ایڈ کریں۔
ڈومین کے بغیر بلاگر پر ٹریفک
ڈومین کے ذریعے گوگل سرچ پر ٹریفک آسکتاہے بغیر ڈومین بلاگر پر گوگل کے ذریعے بہت
مشکل سے ٹریفک آتی ہے یہی فرق ہے ڈومین اور بغیر ڈومین بلاگر پر ویب سائیٹ بنانے کی۔
ہمارا سرور
ہم جو سرور آپ کو دیں گے اس سرور کے ذریعے آپ
"ورڈپریس” پر ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں اور اس کو چلانا بھی بہت آسان ہے۔
ویب سائیٹ سے پیسے بنانا
کسی بھی ویب سائیٹ سے پیسے بنائے جاسکتے ہیں مثال کے طور پر کسی طرح کا ویب سائیٹ بنایا گیا
تو اس پر بہت سارا مواد اپلوڈ ہوگیا اور فیسبک،انسٹاگرام،یوٹیوب کے ذریعے ٹریفک
ویب سائیٹ پر لایا گیا اور گوگل کے ذریعے بھی ٹریفک آئے تو اس ویب سائیٹ پر گوگل ایڈ سینس
کو اٹیچ کرکے اس کی منظوری کے بعد ویب سائیٹ پر ایڈ لگنا شروع ہوجائیں گے
اور اسی ایڈ کے ذریعے سے ویب سائیٹ والے کو پیسے ملتے ہیں
اسلامی ویب سائیٹ پر غلط ایڈ آئیں اس کا حل
کسی نے اسلامی ویب سائیٹ بنایا اور ایڈ سینس اپلائی کرنے بعد ایڈ دکھنا شروع ہوگئے ویب سائیٹ
پر ان ایڈ میں سے کوئی ایڈ غلط لگ گیا تو اس ایڈ کو کینسل کیا جاسکتاہے کہ اس ایڈ سے کمائی غیر شرعی ہو
فری آفر ویب سائیٹ
ہمارے پاس فری آفر ہے ہوسٹنگ سرور کا جو آپ پہکے تین ماہ فری میں استعمال کریں گے
جس میں ایک ویب سائیٹ چلایا جاسکتاہے
ایک ڈومین ایڈ کیا جاسکتاہے
ایک سب ڈومین
ایک ای میل اکاونٹ
ایک ڈومین ایڈونز
