کبیرہ گناہوں کی فہرست
کبیرہ گناہوں کی فہرست
سزا تو ہر گناہ کی ملے گی چاہے وہ کبیرہ ہو یا صغیرہ لیکن کبیرہ گناہ ہوں کی سزا بہت سخت ہے اس لیے ہم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست بنا لی۔
کبیرہ گناہوں کی یہ فہرست مولانا سعادت علی قادری نے اپنی تفسیر یا ایہا الذین امنو کی پہلی جلد کے 510 صفحہ پر لکھے ہیں
ہمارے سامنے اس تفسیر کا جو مطبوعہ ہے وہ ضیاء القرآن کا ہے۔
تو یہاں سے سلسلہ شروع کرتے ہیں
اللہ عزوجل کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا حضور علیہ السلام پر جھوٹ باندھنا صحابہ کرام کو سب و شتم کرنا اولیاء اور صالحین اور علمائے دین کی توہین کرنا یا انہیں
حقیر سمجھنا اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا اللہ کے عذاب سے بے خوف ہونا قرآن کریم بھلا دینا حفظ یا
ناظرہ ،بلا عذر نماز قضا کرنا ،وقت سے پہلے نماز پڑھنا ،رمضان کے روزے بلا عذر شرعی چھوڑنا، زکوۃ ادا نہ کرنا
فرضیت حج کی شرائط پورے ہو جانے کے باوجود حج نہ کرنا ،احکام شرع کی توہین کرنا ،قرآن کریم کی بے حرمتی
کرنا، ناپاکی کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا ،بے وضو قرآن کریم کو چھونا، اللہ کی ذات اور صفات میں بلا
علم بحث کرنا ،مکروہ اوقات میں نماز پڑھنا ،مکروہ اور ممنوع ایام میں روزہ رکھنا، ناپاکی کی حالت میں مسجد
میں داخل ہونا، مساجد کی بے حرمتی کرنا ،غیر مسلموں کی تعریف اور مسلمانوں کی برائی کرنا ،عورتوں کا بے
پردہ گھر سے نکلنا،عورت کا شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر قدم رکھنا ،عورت کا تنہا یا غیر محرم کے ساتھ
سفر کرنا، عورت کا غیر مردوں کے سامنے زیب و زینت کے ساتھ آنا ،عورت کا مردوں جیسا لباس پہننا، یا بال کٹوانا
غیر عورت سے تنہائی میں ملنا، غیر عورتوں کو نظر جمع کر دیکھنا ،دوسروں کے گھروں میں جھانکنا، قتل ناحق
کرنا ،زنا ،ہم جنسی ،شراب پینا ،چوری کرنا، کسی پر تہمت کا الزام لگانا، جھوٹی گواہی دینا، جھوٹی قسم کھانا، یتیم
یا کسی کا بھی مال غصب کرنا ،سود کھانا، والدین کی نافرمانی کرنا، بلا عذر گواہی کو چھپانا ،قطع رحم کرنا
ناپ تول میں خیانت کرنا، عیب دار مال دھوکے سے فروخت کرنا ،چیزوں میں ملاوٹ کرنا ،مسلمان کو ناحق
مارنا، رشوت لینا ،رشوت دینا ،حاکموں سے چغلی کرنا، نیکی کی تبلیغ نہ کرنا ،قدرت کے باوجود برائی سے نہ
روکنا ،حیوان کیڑوں مکوڑوں کو جلانا ،بلا عذر شرعی خنزیر یا مردار کا گوشت کھانا، جادو کرنا، حالت حیض
میں وطی کرنا ،چغلی کر کے مسلمانوں کو لڑانا ،جھوٹ بولنا غیبت کرنا، مسلمان کو گالیاں دینا، یا بےعزتی کرنا،
پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا، وقت ضرورت علم چھپانا ،جاندار کی تصویر بنانا، تکبر و غرور کرنا ،غیر اللہ
کو سجدہ کرنا ،کاہن، نجومی اور غیر مسلموں سے اپنی قسمت کا حال معلوم کرنا ،منتر وغیرہ کرانا اور اس کا
یقین کرنا، دو چہروں والا ہونا یعنی کسی سے ہمدردی اور دوستی کا اظہار کرنا اور دل میں اس کی دشمنی رکھنا،
نشہ آور چیزیں بھنگ ،چرس، مروانہ وغیرہ استعمال کرنا ،گمراہی اور بدعت کی اشاعت کرنا، نیکی کر کے احسان جتلانا، دوسروں کے عیب تلاش کرنا، لوگوں کے متعلق
بدگمانی کرنا ،دوسروں کی باتیں چھپ کر سننا، کسی پر لعنت کرنا، سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنا ،مردوں
کا سونے کی انگوٹھی، چین وغیرہ پہننا ،امانت میں خیانت کرنا ،کسی کی بات دوسروں کو بتانا، بدفالی لینا
،وصیت کے ذریعہ وارثوں کی حق تلفی کرنا، شراب یا دیگر حرام چیزوں کا کاروبار کرنا ،سودی کاروبار کرنا
،لوگوں کو دھوکہ دینا ،ناچ گانے کی محفلوں میں شریک ہونا ،ادا نہ کرنے کی نیت سے کسی سے قرض لینا ،عورت
کا شوہر کی نافرمانی کرنا ،شوہر کا بیوی کو نماز اور دیگر فرائض سے روکنا، بلا عذر جمعہ عیدین کی نماز چھوڑنا،
شریعت کے کسی حکم کی تحقیر، کرنا یا مذاق اڑانا ،جوئے یا لاٹری وغیرہ سے دولت کمانا، جوا کھیلنا۔
یہ ہے مختصر سی فہرست کبیرہ گناہوں کی۔
سات مہلک چیزوں سے بچو
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ حضور علیہ السلام نے فرمایا "سات مہلک چیزوں سے بچو” صحابہ نے
عرض کیا یا رسول اللہ وہ کیا ہیں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ کا شریک ٹھہرانا،جادو کرنا اور اس کو قتل کرنا
جس کا خون اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کی وجہ سے(یعنی قصاص لینا) سود کھانا،یتیم کا مال ہضم کرنا،
کفار سے لڑائی کے دن میدان چھوڑ کر بھاگ جانا، ایماندار بے خبر پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا۔(بخاری و مسلم)
گناہوں میں سب سے بڑے گناہ
ایک موقع پر حضور علیہ السلام نے فرمایا گناہوں میں سب سے بڑے گناہ یہ ہیں میں تمہیں ان سے باخبر کرتا ہوں وہ تین
ہیں اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی،جھوٹی گواہی یا جھوٹ بولنا۔
(بخاری و مسلم)
پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرنا
حضور علیہ السلام سے پوچھا گیا سب سے بڑا گناہ کون سا ہے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تم اللہ کے
ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا پھر آپ سے سوال کیا گیا اس کے بعد کون سا گناہ بڑا
ہے فرمایا تم اپنے بچے کو اس خوف سے مار ڈالوں کہ وہ تمہارے کھانے میں شریک ہوگا پھر پوچھا گیا اس کے بعد کون سا گناہ بڑا ہے آپ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ بدکاری کرنا۔
(بخاری و مسلم)
کبیرہ گناہوں کی فہرست میں سے کچھ گناہ یہ بھی ہیں
حضور علیہ السلام نے فرمایا یہ گناہ کبیرہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین کو گالیاں دے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا
کوئی اپنے ماں باپ کو بھی گالی دے سکتا ہے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہاں جو کسی دوسرے کے والدین کو گالیاں
دے گا تو وہ اس کے بدلے میں اس کے والدین کو گالیاں دے گا تو گویا اس نے اپنی ہی والدین کو گالیاں دلائیں۔(بخاری و مسلم)
یا ایہا الذین امنو جلد اول صفحہ نمبر 509
