زید بن حارثہ فدیہ دینے کا واقعہ
زید بن حارثہ فدیہ دینے کا واقعہ
یہ بھی پڑھیں کعب بن اشرف یھودی کے قتل کا واقعہ
حضرت زید بن حارثہ کے فدیہ دینے کا واقعہ اس تحریر کے اندر بیان کیا جائے گا
زید بن حارثہ کے غلام ہونے کا پس منظر
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو بچپن میں اغوا کیا گیا تھا
اس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ کو غلام بنا کر بیچا
گیا ایسے میں آپ حضرت خدیجۃ الکبری
کے بھتیجے حکیم بن حزام تک آگئے اور حکیم
بن حزام نے آپ کو حضرت خدیجۃ الکبری کے حوالے کیا۔
زید کا آقا علیہ السلام کے حوالے بطور غلام ہونا
حضرت زید بن حارثہ کے فدیہ کا واقعہ حضور
علیہ الصلوۃ والسلام کے ملکیت کے وقت میں پیش آیا
جب حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ
حضرت خدیجۃ الکبری کے ملکیت میں آئے تو
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہ نے حضرت زید کو حضور
علیہ الصلوۃ والسلام کو بطور تحفہ پیش کیا
ایسے میں حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے والد اور اس کے
چچا جن کا نام کعبہ تھا ان کو پتہ چلا کہ
حضرت "زید بن حارثہ” مکہ میں ہیں اور عبدالمطلب کے اولاد
کے پاس ہیں
حارث کا فدیہ لے کر روانہ ہونا
وہ لوگ فدیہ کا بھاری رقم لے کر
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے بارگاہ میں حاضر ہوئے اور حضور علیہ
الصلوۃ والسلام کے بارگاہ میں عرض کیا
کہ آپ زید کے لیے ہم سے "فدیہ” لے لیں اس کے آزادی کا فدیہ لے
لیں اور فدیے سے زیادہ رقم لے لیں اور زید بن
حارثہ کو ہمارے ساتھ چھوڑ دیں آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے
انہیں جواب دیا کہ حضرت زید بن حارثہ آپ لوگوں
کے ساتھ آنے پر راضی ہو جائے تو بغیر فدیہ کے میں روانہ کر دوں گا
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو بلایا
گیا اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو دکھایا کہ یہ دو
شخص کون ہیں ؟ حضرت زید بن حارثہ نے
ان کو پہچان لیا اور فرمایا کہ یہ میرے چچا اور والد ہے حضور علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ تمہیں لینے کے
لیے آئے ہیں تم چاہو تو جا سکتے ہو حضرت زید بن حارثہ رضی
اللہ عنہ نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے
بارگاہ میں عرض کیا میں بھلا آپ کے علاوہ کسی اور کو کیسے
پسند کر سکتا ہو حضرت زید بن حارثہ کے والد
نے کہا کہ تم آزادی پر غلامی کو پسند کر رہے ہو
اور باپ چچا اور سب خاندان والوں کو چھوڑ رہے ہو
حضرت زید بن حارثہ نے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان میں میں نے ایسی
خوبی دیکھی ہے اس کے بعد کسی کو پسند نہیں کرتا یہ
بات سن کر آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے
حضرت زید بن حارثہ کا ہاتھ پکڑا کعبۃ اللہ کے حطیم میں جا کر اعلان
کیا سب کے سامنے کہ آج کے بعد زید بن حارثہ میرے بیٹے ہیں۔
(الاصابہ فی تمییز الصحابہ)
حضرت زید بن حارثہ کا آقا علیہ السلام کو ترجیح دینا
"حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے اپنے
خاندان پر آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی محبت کو ترجیح دی”
اور "زید بن حارثہ فدیہ دینے کا واقعہ” بھی آپ سب نے ملاحظہ
فرمایا کہ حضرت زید بن حارثہ آقا علیہ الصلوۃ
والسلام کے بہترین اخلاق سے متاثر ہوئے
اور اپنے خاندان تک کو چھوڑ دیا۔
آج ہم اور آپ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی
محبت کی خاطر کیا کیا چھوڑ سکتے ہیں؟
زید بن حارثہ کی شہادت
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ جنگ موتہ کے وقت شہید ہوئے۔
اور آپ رضی اللہ عنہ تمام غزوات میں شریک رہے
غزوہ بدر غزوہ احد غزوہ خندق غزوہ خیبر اور غزوہ موتہ میں شریک رہے۔
حضرت زید بن حارثہ کی بیویاں
ام ایمن ، زینب بنت جحش ، ام کلثوم بنت عقبہ ، درہ بنت لہب
