تعارف محمد ابن سیرین
تعارف محمد ابن سیرین

آپ رضی اللہ عنہ کانام
آپ کا نام محمد ابن سیرین ہے،حضرت انس کے آزاد کرد ہ غلام ہیں اور والدہ صفیہ رضی اللہ عنہا حضرت امیر المومنین ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی لونڈی تھی آپ کی
کنیت ابوبکر تھی تعبیر رویا صفحہ نمبر 27
پیدائش کازمانہ
شہادت حضرت عثمان سے دو برس پہلے پیدا ہوئے،تیس صحابہ سے ملاقات ہوئی
فن حدیث و تعبیر خواب کے امام تھے،ایک بار جوزا تارے کو ثریا سے آگے بڑھا ہوا پایا
تو فرمایا میری موت قریب ہے مگر پہلے حسن بصری وفات پائیں گے پھر میں چنانچہ ایسا ہی
ہوا کہ سو ۱۰۰ دن پہلے خواجہ حسن بصری فوت ہوئے بعد میں آپ۔(مرقاۃ)
ابن سیرین کا استاذ
آپ رضی اللہ عنہ صحابی رسول حضرت سمرہ(سین پرزبرمیم کےپیش کےساتھ)بن جندب(متوفی 55ھ)کےبڑےشاگردوں میں سےہیں۔
