حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ
اس تحریر میں اپ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے بارے میں پڑھیں گے
نام مبارک
آپ کا نام جعفر ہے
جعفر صادق کی کنیت
اپ کا کنیت ابو عبداللہ اور ایک روایت کے مطابق ابو اسماعیل ہے
جعفر صادق کالقب
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا مشہور ترین لقب صادق ہے
امام اہل سنت نے فرمایا
صدق صادق کا تصدق صادق الاسلام کر
بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے
اس شعر کے اندر صادق جو آپ کا لقب ہے اعلی حضرت امام احمد
رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی کی طرف اشارہ کیا ہے
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا زہد اور تقوی
آپ رضی اللہ عنہ یعنی حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا زہد اور تقوی بے نظیر بے مثال تھا
چنانچہ آپ کے شاگرد رشید حضرت امام مالک رضی اللہ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ میں ایک زمانے تک آپ کی بارگاہ میں آتا جاتا
رہا مگر میں نے ہمیشہ آپ کو تین عبادتوں میں سے ایک میں مصروف
پایا یا تو آپ نماز پڑھتے ہوئے ملتے یا تلاوت میں مشغول
ہوتے یا روزہ دار ہوتے آپ بلا وضو کبھی حدیث کی روایت نہیں فرماتے تھے۔
مراۃ الاسرار مترجم صفحہ نمبر 209 اور 210
امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے اقوال
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے اقوالات تو بہت ہیں لیکن ان میں سے چند کو بیان کیا جاتا ہے
پہلا قول یہ ہے کہ جس کے رزق میں تنگی ہو وہ کثرت کے ساتھ
استغفار پڑھے تو اس کے رزق میں بہت جلد کشادگی اور فراخی ہو جائے گی۔
دوسرا قول یہ ہے کہ اگر کوئی چیز دیکھنے میں اچھی لگے تو
ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ پڑھ لے تو وہ چیز نظر بد اور ہلاکت سے محفوظ رہے گی ۔
تیسرا قول یہ ہے کہ علماء رسولوں کے امین ہیں مگر شرط یہ ہے کہ
یہ لوگ بادشاہوں اور امیروں کے دروازوں پر نہ جائیں
ورنہ یہ لوگ امانت میں خیانت کرنے والے شمار کیے جائیں گے۔
محفوظ از اولیاء رجال الحدیث صفحہ نمبر 84 اور 85
حضرت امام جعفر کے کرامات
امام جعفر رضی اللہ عنہ کی بہت سارے کرامات ہیں ان میں سے ایک
کرامت یہ ہے کہ فضل بن عمر سے روایت ہے ایک دن
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کسی بازار میں جا رہے تھے
دیکھا کہ ایک عورت اپنے بال بچوں کے ساتھ بیٹھی رو
رہی ہے آپ نے اس سے وجہ دریافت فرمائی اس نے کہا کہ
میرے پاس ایک گائے تھی جس کے دودھ پر میرا اور میرے
بال بچوں کا گزارا تھا اب وہ گائے مر گئی ہے اب حیران ہوں کہ کیا کروں
حضرت امام نے دعا کی اپنا پاؤں گائے پر مارا اور
آواز دی گائے فورا زندہ ہو کر کھڑی ہو گئی اور چلنے لگی ۔
مراۃ الاسرار صفحہ نمبر 210
حضرت امام جعفر صادق کا وصال
امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا وصال 15 رجب المرجب کو 148 ہجری میں
ہوئی اور جنت البقیع میں اپنے والد ماجد حضرت
سیدنا امام باقر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں مدفون ہیں ۔
اولیاء رجال الحدیث بحوالہ اکمال طبقات صفحہ نمبر 85
