نئے سال کو یوں گزاریں
نئے سال کو یوں گزاریں
جب بھی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے لوگ ایک دوسرے کو مبارکبادیاں بھی دیتے ہیں
اور اس کے ساتھ ساتھ گناہوں کے کاموں میں ملوث ہوتے ہیں اور اس طرح گناہوں کے
کاموں میں ملوث ہوتے ہیں کہ وہ یہود و نصاری کی پیروی میں لگ جاتے ہیں
حالانکہ احادیث شریف میں اس کے لیے منع وارد ہوا ہے
مسلمان یہود و نصاری کی پیروی کرنا شروع کریں گے
ایک حدیث شریف میں قیامت کے قریب پیدا ہونے والی صورت کے متعلق آقا علیہ الصلوۃ
والسلام نے فرمایا کہ تم یعنی مسلمان یہود و نصاری کی پیروی کرنا شروع کریں گے/ کروگے۔
مکمل حدیث کچھ اس طرح ہے کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ جان رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا مسلمانو تم ضرور بالضرور
مکمل طور پر اپنے سے پہلے لوگوں کے راستے پر چل پڑو گے حتی کہ اگر وہ گوہ
کے سوراخ میں گھس جائییں (بےفائدہ کام ، نقصان دہ کام کرنا شروع کردیں)تو تم بھی
ان کے پیچھے چلو گے صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی یا رسول اللہ کیا مسلمان یہود و نصاری کی
پیروی کرنا شروع کریں گے فرمایا ہاں اور کس کی بات کر رہا ہوں.(بخآری شریف حدیث نمبر،7320)
نئے سال کےلیے دعا
جب نیا سال یا نیا مہینہ شروع ہوتا تو نئے سال کے لیے صحابہ کرام یہ دعا پڑھتے
اللهم ادخله علينا بالامن والايمان والسلامه والاسلام ورضوان من الرحمن وجواز من الشيطان
اے اللہ اس مہینے اور سال کو یوں داخل فرما کہ ہمیں ظاہری طور پر بھی امن و سلامتی
عطا ہو اور باطنی طور پر بھی ، ہمارا ظاہر بھی تیرا فرمانبردار ہو اور
باطن بھی نور ایمان سے منور ہو ، اس مہینے اور سال میں ہمیں رحمن جل جلالہ کی
رضا نصیب ہو اور شیطان سے دوری مل جائے۔
(مرقاۃ المفاتیح ،زیرحدیث 2428)
گانے سے اجتناب
ایک حدیث پاک میں گانے سے اجتناب کے بارے میں ذکر ہے
چنانچہ حدیث شریف میں ہے حضرت سیدنا عبداللہ ابن مسعود سے روایت ہے کہ
آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا گانے سے دل میں منافقت پیدا ہوتی ہے۔
ابوداؤد ،حدیث 4927)
دو آوازوں پر لعنت
سال نو پر لوگ چلاتے اور گانے گاتے ہیں حدیث شریف میں ہے نبی صلی اللہ علیہ والہ
وسلم نے فرمایا دو آوازوں پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے
خوشی کے وقت باجا اور مصیبت کے وقت چلانا۔(مسندالبراز حدیث 7513)
شرابی پر لعنت
سال نو پر لوگ شراب نوشی بھی کرتے ہیں اور شرابی پر لعنت وارد ہے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا رسول اللہ نے شراب سے متعلق دس قسم کے افراد پر لعنت
فرمائی اسے بنانے والا بنوانے والا پینے والا اٹھانے والا جس کے پاس
لے جائی جائے پلانے والا بیچنے والا اس کی قیمت لینے والا اسے خریدنے والا جس کے لیے خریدی جائے۔
(جامع ترمذی حدیث نمبر 1295)
آپ نے تحریر کا مطالعہ کیا جس کا عنوان تھا نئے سال کو یوں گزاریں امید ہے یہ تحریر آپ کے راہنمائی میں اہم کردار ادا کرےگی آمین۔
